صدر ابراہیم ابو بکر کیتا کی صدارت میں یہاں جاری امن مذاکرات میں اس بات
پر زور دیا گیا کہ مالی حکومت کو یہاں امن بحال کرنے کیلئے سرگرم دو اسلامی
گروپوں کے سربراہوں سے بات چیت کرنی چاہئے۔ایک ہفتہ کی مدت کے اس اجلاس میں کل میسینا
لبریشن فرنٹ کے سربراہ عماد کوف
اور انصار الدین کے سربراہ ایاد الغزالی سے بات چیت کرنے کی درخواست کی
گئی۔ان دونوں اسلامی گروپوں کا مالی اور فرانس کے سپاہیوں اور اقوام متحدہ کے
امن سفیروں پر مسلسل کئے گئے جان لیوا حملوں میں ہاتھ رہا ہے۔